ہندوستانی ا سٹیل کے بھلائی اسٹیل پلانٹ میں آج دوپہر ’کوک اوون‘ میں گیس پائپ لائن میں ہوئے رساؤ اور پھر اس میں ہونے والے دھماکے سے نو ملازمین کی موت ہو گئی، جبکہ 18 شدید طور سے جھلس گئے ہیں۔
پلانٹ کے ذرائع نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کوک اوون میں گیس کی سپلائی کرنے والی گیس پائپ لائن میں لیک ہونے لگا جب تک اس کی اطلاع متعلقہ حکام تک پہنچتی وہاں دھماکہ ہوگیا اور آگ لگ گئی،
دھماکہ اور آگ کی زد میں آنے سے نو ملازمین کی موت ہو گئی جبکہ 18 دیگر شدید طور سےجھلس گئے۔
شدید طور سے جھلسے تمام ملازمین کو پلانٹ کے سیکٹر نو واقع اسپتال میں داخل کروایا گیا هے۔ پلانٹ کے اعلی افسران کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ اور پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔ فی الحال پلانٹ انتظامیہ اور پولیس دونوں نے اب تک ہونے والی اموات کی سرکاری تصدیق نہیں کی ہے۔ گیس کے رساؤ کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کا انتظار ہے۔