فیض آباد۔ ایس پی امیدوار کی گاڑی پر حملہ کرنے کے الزام میں بی جے پی کے 10 کارکن گرفتار کئے گئے ہیں۔ اترپردیش میں فیض آباد ضلع کی مِلکی پور سیٹ سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) امیدوار اور ریاست کے ہوم گارڈ وزیر اودھیش پرساد کی گاڑی پر حملہ کرکے چار کارکنوں کے ساتھ مار پیٹ کے الزام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 10 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ انت دیو نے ’یو این آئی‘ کو بتایا کہ گرفتار لوگوں میں بی جے پی امیدوار بابا گورکھ ناتھ کا بھائی شبھم بھی شامل ہے۔
انت دیو نے بتایا کہ ایس پی امیدوار مسٹر پرساد کی طرف سے دی گئی تحریر میں الزام لگایا گیا ہے کہ کل دیر رات ان کی گاڑی سے پارٹی کارکن انتخابات کے کام سے نکلے تھے۔ ان کی گاڑی کو مِلكي پور مارکیٹ میں روک لیا گیا اور کارکنوں کو بری طرح زخمی کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کرکے ضابطہ کی کارروائی کی جا رہی ہے۔