لاگوس: نائجیریا کے ایک جیوڈیشئل کمیشن نے گزشتہ سال دسمبر میں شمالی نائجیریا کے جیریا شہر میں 349 شیعہ مسلمانوں کے قتل کیلئے فوج کو قصوروار پایا ہے اور اس قتل معاملے میں ملوث فوجیوں کو سزا دینے کی سفارش کی ہے ۔
کمیشن نے اپنی جانچ رپورٹ میں کہا ہے یہ قتل 12 سے 14 دسمبر 2015 کے دوران کئے گئے اور ان قتل کا مقصد اقلیتی برادری کے لوگوں کو سزا دینا تھا۔ کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج نے ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کرکے یہ قتل کئے ۔