لکھنو۔ معروف ناظم مشاعرہ او رممتاز شاعر انورجلالپوری کانام قومی سطح کے اہم ترین سول ایوارڈوں میں شمار’ پدم شری‘ کے لئے نامزد کیاگیا ہے۔ جلالپوری ‘ جن کا 2جنوری کو انتقال ہوگیا ‘ کو یہ ایوارڈبھاگوت گیتا کا ترجمہ جیسی اہم ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بعداز مرگ دیاجارہا ہے ۔
ان کے اہل خانہ کو حکومت ہند یہ ایوارڈ سونپے گی۔ ایوارڈ کے لئے نام طئے ہوجانے کی تصدیق مرحوم شاعر کے بڑے بیٹے شہر یار جلالپوری نے انقلاب سے کی ہے۔ تاہم یہ اطلاع دی گئی ہے جو بذریعہ ٹیلیفون بتائی گئی ہے۔ تحریری طور پر بھی ان کے پاس کوئی دستاویز یاخط نہیں آیاہے۔