سدھارتھ نگر : اتر پردیش کے سدھارتھ نگر میں وہاٹس اپ پر طلاق دینے کا منفرد معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک نوجوان نے جہیز نہ ملنے پر بیرون ملک سے بیوی کو وہاٹس ایپ کے ذریعے طلاق دی ہے ۔ نوجوان نے میتھ میٹکس میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کررکھی ہے۔ متاثرہ بیوی کے مطابق ان دونوں کی شادی پانچ سال قبل ہوئی تھی۔ تبھی سے سسرال والے جہیز کے لئے اسے مارتے پیٹتے رہے ہیں اور اب بیرون ملک جا کر اس کے شوہر نے اسے طلاق دے دی۔ متاثرہ بیوی دو بچوں کے ساتھ انصاف کے لئے فریاد لگا رہی ہے۔
یہ معاملہ ضلع میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ سدھارتھ شہر کے مهادیوا ٹاؤن کے رہنے والے فرید احمد نے اپنی اہلیہ تسنيم خان کو بیرون ملک سے وہاٹس ایپ کے ذریعہ طلاق بھیج دی ہے ۔ تسنیم کے مطابق اس کا شوہر سعودی عرب کے ایک یونیورسٹی میں لیکچرار ہے۔
وہاٹس ایپ پر شوہر نے بھیجا طلاق، دو بچوں کے ساتھ انصاف کے لئے بھٹک رہی بیوی
بیرون ملک جانے کے بعد اس نے حال ہی میں وہاٹس ایپ کے ذریعہ طلاق دی ۔ وہ اپنے ایک معذور بیٹے اور ایک دودھ پیتی بچی کو لے کر ادھر ادھر بھٹک رہی ہے۔ وہیں میکے والوں کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد سے ہی فرید کے گھر والے جہیز مانگ رہے تھے۔ادھر علاقہ کے علما کے مطابق وہاٹس ایپ کے ذریعہ طلاق نہیں ہوتی ہے ۔