کیلی فورنیا کا دورہ منسوخ
نیویارک : امریکہ میں صدارتی عہدے کی ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کو نمونیا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اپنا کیلی فورنیا کا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔ محترمہ کلنٹن کی انتخابی مہم سے متعلق ایک عہدے دار نے بتایا کہ آج صبح انہیں دو دن کے لئے کیلی فورنا جانا تھا لیکن نمونیا ہونے کی وجہ سے انہوں نے یہ پروگرام منسوخ کردیا۔ ان کے دورہ کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ محترمہ کلنٹن یہاں 9/11کی برسی پر منعقد ایک پروگرام کے دوران اچانک بیمار پڑ گئیں اور انہیں درمیان میں ہی پروگرام چھوڑ کر جانا پڑا۔ محترمہ کلنٹن کے ترجمان نک میرل نے بتایا کہ تیزگرمی کی وجہ سے طبیعت خراب ہونے پر وہ یہاں اپنی بیٹی چیلسی کلنٹن کے اپارٹمنٹ چلی گئیں اور اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔