گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس فائرنگ میں فوج کا ایک جوان اور بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک ہیڈ کانسٹیبل شہید ہو گیا اور دو شہریوں کی بھی موت ہو گئی۔
اس کے علاوہ اس فائرنگ میں دو بی ایس ایف جوانوں سمیت 50 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ بی ایس ایف کے ایک اہلکار کے مطابق فوج اور بی ایس ایف کے جوان پاکستان کی اس فائرنگ کا منھ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے جمعرات کو پاکستانی فوج کی جانب سے ارنيا سیکٹر میں کی گئی فائرنگ میں بی ایس ایف کا ایک جوان شہید ہو گیا تھا۔