کابل میں مشہور مزار سخی کے مزار کے باہر دھماکا اس وقت ہوا جب شہری نوروز منارہے تھے۔ داعش نے اپنے میڈیا ونگ کے ذریعے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔
دوسری جانب طالبان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں اس حملے میں ان کے ملوث ہونے کی تردید کردی تھی۔
خیال رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش اس سے قبل بھی کئی مزاروں کو نشانہ بنا چکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی گلبدین حکمت یار کی ریلی پر دھماکا ہو ا تھا تاہم گلبدین حکمت یار اپنے روٹ کو بدلنے کے باعث بچ گئے تھے۔