نیو یارک میں رنگا رنگ فیشن ویک پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے جس میں دیدہ زیب ملبوسات میں ماڈلز نے ریمپ پر جدید فیشن کے جلوے بکھیر کر شو کو چار چاند لگا دئیے۔ سات روزتک جاری رہنے والے نیو یارک فیشن ویک میں گزشتہ روز معروف فیشن ڈیزائنرکے تیارکردہ 2017کے موسمِ گرما اور بہار کیلئے خواتین کے جدید فیشن سے آراستہ ملبوسات نمائش کیلئے پیش کئے جس میں تیزاب حملے میں متاثرہ بھارتی ماڈل اور نامور بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی نے پہلی بار ریمپ پر واک کی۔ دلکش رنگوں سے سجے جارجیٹ، جالی ،ویلوٹ اور لیدرکے ان ملبوسات میں ماڈلز جب ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں توحاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ پائے ۔ اس رنگا رنگ فیشن ویک میں دنیا بھر سے مشہورومعروف ڈیزائنر شرکت کر رہے ہیں جن کے ملبوسات میں ماڈلز ریمپ پر15ستمبر تک جلوے بکھیریں گی جبکہ بڑی تعدادمیں مہمانوں کی شرکت کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔