جشپور: چھتیس گڑھ کے ضلع جشپور میں باغیچہ تھانہ علاقے کے اہم سیاحتی مقام کیلاش گپھا کے نزدیک مینی ندی میں کل شام جیپ سمیت بہنے والے چھ لوگوں میں سے پانچ کی لاشیں آج برآمد کرلی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق تیز بہاؤ میں کل جیپ سمیت اس میں سوار 13 لوگ بہہ گئے تھے ۔ ان میں سے سات لوگوں کو بچا لیا گیا ہے ، لیکن چھ لوگ گاڑی سمیت لاپتہ تھے ۔ صبح ندی کا پانی کم ہونے کے بعد جائے واقعہ سے تھوڑی دور پر جیپ دیکھی گئی جس میں پھنسے دو مرد، دو خواتین اور ایک بچے کی لاش ملی۔ ایک دیگر کا ابھی بھی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ راحت و بچاؤ ٹیم اس کی تلاش میں مصروف ہے ۔
ندی میں بہنے والے تمام لوگ پتھل گاؤں کے نزدیک بٹورا بہار کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں جو کسی رشتہ دار کے یہاں ایک پروگرام میں شامل ہونے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ ان کی گاڑی ندی میں بہہ گئی۔