واشنگٹن:شام میں جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر کئے گئے تین فضائی حملوں میں کئی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔امریکی فوج کی طرف سے کل یہ بیان جاری کرکے بتایا گیا ہے کہ شام کے دیر الزور علاقہ کے نزدیک اتحادی فوجوں کی جانب سے سات ستمبر رقہ کے نزدیک 10 ستمبر اور ایش سعدہ شہر کے نزدیک 12 ستمبر کو فضائی حملے کئے گئے تھے ۔قابل ذکر ہے کہ شام میں داعش کے خلاف امریکی فوج کے زیر قیادت اتحادی فوجیں فضائی کارروائی کررہی ہیں۔