ماں بننے کے بعد بھی کام کریں گی کرینہ کپور

ممبئی:بالی ووڈ کی اداکارہ کرینہ کپورkareena-kapoor-naina-gori-tere-pyaar-mein1 کا کہنا ہے کہ ماں بننے کے بعد بھی وہ فلموں میں کام کرتی رہیں گی۔
کرینہ اور ان کے شوہر سیف علی خان کی پہلی اولاد کے دسمبر میں دنیا میں آنے کی امید ہے ۔ کرینہ کا کہنا ہے کہ ماں بننے کے بعد وہ آرام کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔ کرینہ نے کہا، ‘اگر آپ کو اپنے کام سے محبت ہے تو چیزیں فطری طور پر ہوتی ہیں۔

کرینہ نے کہا “مجھے لگتا ہے کہ لوگ ضرورت سے زیادہ سوچتے ہیں کہ ایک اداکارہ کی شادی ہو گئی اور اب اس کے بچے ہیں۔شادی اور زچگی ایک فطری چیز ہے اوراس کے باوجود آپ اپنا کام جاری رکھتے ہیں۔ چونکہ ہمارا تعلق فلم سے ہے تو ہم پر سوالات کی بوچھار کی جاتی ہیں۔ میں اداکاری سے محبت کرتی ہوں تو میں کام کرنا کیوں بند کروں۔ “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *