دیکھیں میدان عرفات کا روح پرور منطر
پندرہ لاکھ سے عازمین حج وقوف عرفہ کیلئے میدان عرفات پہنچ چکے ہیں ۔ گزشتہ رات منی میں قیام کرنے کے بعد وہ آج فجر کی نماز کے بعد عرفات کیلئے روانہ ہوئے تھے ۔ وقوف عرفہ حج کا سب سے عظیم رکن ہے ۔ عرفات میں واقع مسجد نمیرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا۔ ( تصویر : ٹویٹر یوسف ابرامجی ) ۔ ایک لاکھ سے زائد ہندستانیوں سمیت دنیا بھر سے آئے تمام عازمین حج آج پورا دن میدان عرفات میں گزاریں گے اور مسجد نمرہ میں ہونے والی ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے ۔
عازمین یہاں میدان عرفات میں گڑگڑا کر بارگاہ الہی میں اپنے گناہوں کی بخشش طلب کریں گے ۔ ( تصویر : ٹویٹر چینل اسلام ) ۔ سورج غروب ہونے کے بعد تمام عازمین حج مغرب کی نماز پڑھے بغیر عرفات سے مزدلفہ کی طرف کوچ کریں گے ۔ ( تصویر : ٹویٹر چینل اسلام ) ۔ مزدلفہ پہنچ کر وہاں مغرب اور عشا کی نماز ایک ساتھ پڑھیں گے۔ مزدلفہ کی پہاڑیوں میں کھلے آسمان کے نیچے وہ رات گزاریں گے اور یہیں سے وہ کنکریاں اکٹھا کریں گے۔