بحریہ کی بھرتی ریلی میں مچی بھگدڑ

نئی دہلی: ممبئی کے ملاڈ علاقہ میں آج صبح بحریہ کی آئی این ایس حملہ پر ہونے والی بھرتی ریلی میں بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی مگر اس پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔
bahrye-ki-bhartiایک سرکاری ترجمان نے یہاں یو این آئی کو بتایا ہے کہ سینئر سیکنڈری ریکروٹس کے لئے منعقد کی گئی بھرتی ریلی میں توقع سے زیادہ امیدواروں کی بھیڑ اکٹھی ہوگئی جس سے افراتفری مچ گئی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ہم کافی تعداد میں امیدواروں کے آنے کی امید کررہے تھے مگر وہاں ہزاروں کی تعداد میں بھیڑ اکٹھی ہوگئی جسے کنٹرول کرنا مشکل ہوگیا۔
تاہم بعد میں مقامی پولیس اور بحریہ کے افسران نے فوراً حرکت میں آکر صورتحال پر قابو پالیا۔
آخری رپورٹ ملنے تک اب بھرتی کا کام بخیرو خوبی چل رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *