کراچی میں ایم کیوایم کے غیر قانونی قائم دفاتر کو گرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے،آج نارتھ کراچی میں ایک دفتر گردایا گیا۔گرائے جانے والے دفاتر سرکاری اراضی پر غیرقانونی طور پر بنائے گئے تھے۔ گرائے جانے والے دفاتر کی تعداد 123 ہوگئی ۔
کراچی میں اب تک ایم کیوایم کے 123غیرقانونی قائم دفاتر گرائے جا چکے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے ایم سی کے ساتھ مل کر کارروائی کر رہی ہے جبکہ پولیس اور رینجرز ان کی حفاظت کررہے ہیں۔
ضلع وسطی میں ایم کیوایم کے آج ایک دفتر کو گرایا گیا ہے ، جبکہ 3روز قبل ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں ایم کیو ایم کے یونٹ 123 اور 124 کو گرادیا گیا اور ضلع وسطی میں ،نیوکراچی گودھرا،نارتھ ناظم آباد، قلندریہ چوک، نارتھ ناظم بلاک تین اور پاپوش نگر ،شادمان ٹاؤن،اور بفرزون میں دفاتر گرائے گئے۔ ابتک ضلع ملیر میں 8، ضلع غربی میں 21، ضلع وسطی میں مجموعی طور پر 40، ضلع شرقی میں 14اور ضلع کورنگی میں 28 دفاتر کو گرایا گیا ہے۔10سرکاری مقامات کو سیل کر کے ان کے اصل محکموں کو واپس کیےجاچکے ہیں۔ ضلع جنوبی میں بھی مجموعی طور پر 10دفاتر گرائے گئے ہیں، دفاتر گرانے کی کارروائی 24اگست شروع کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ایم کیوایم کے 218 دفاتر کو سیل بھی کیاگیا ہے۔ گرائے جانے والے دفاتر سرکاری اراضی پر غیرقانونی طور پر بنائے گئے تھے۔