یو ایس اوپن  ٹینس میں چیمپین کو لگا جھٹکا

سیرینا ولیمز کو سیمی فائنل میں شکست

NEW YORK, NY - SEPTEMBER 02:  Serena Williams of the United States returns a shot to Kiki Bertens of the Netherlands during their Women's Singles Second Round match on Day Three of the 2015 US Open at the USTA Billie Jean King National Tennis Center on September 2, 2015 in the Flushing neighborhood of the Queens borough of New York City.  (Photo by Elsa/Getty Images)

کیا امریکن ٹینس پلئیر سیرینا ولیمز کو شکست ہوسکتی ہے ؟؟ یقین نہیں آتا ،لیکن ایسا ہوچکا ہے ، یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں چیک ریپبلک کی کیرولائنا لسکووا نے سیرینا کو نہ صرف ہرادیا بلکہ امریکی کھلاڑی اب اپنی پہلی پوزیشن بھی کھودیں گی ۔ دوسرے سیمی فائنل میں اینجلک کربر نے کیرولین وزنیاکی کو ہرادیا،اس سال کا یوایس اوپن اپ سیٹس سے بھرپور نظر آتا ہے، سب سے بڑا دھچکہ امریکی ٹینس پلئیر سیرینا ولیمز کو اس وقت لگ گیاجب سیمی فائنل میں چیک ریپبلک کی کیرولینا لیسکووا نے انہیں ٹف ٹائم دیا۔
سیرینا یہ میچ،چھ۔ دو اور سات۔ چھ سےشکست کھا کر نہ صرف یو ایس اوپن سے باہر ہوگئیں بلکہ اب عالمی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن بھی کھو دیں گی ،اپنی شکست پر سیرینا ولیمز انتہائی افسردہ نظر آئیں ۔ دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کی اینجلک کربر نے ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی کو چھ ۔چار اور چھ۔ تین سے ہرا کر پہلی بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *