بھدوہی: اترپردیش میں بھدوہی کے چوری علاقہ میں پرانا کچا مکان ڈھ جانے سے ملبے میں دب کر ایک شخص کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے آج بتایا ہے کہ ندھر گاؤں میں رہنے والے کھدیرو رام (55) کل رات گھر میں سورہا تھا ۔ اس دوران تیزی بارش سے کچے مکان کی دیوار گرگئی جس کے ملبہ کے نیچے دب کر اس کی موت ہوگئی۔
پولیس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے ۔