گوہاٹی:آسام کے کاربي آنگ لونگ، دیما ھساو اور سونت پور اضلاع سے مختلف جنگجو تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 11 انتہا پسندوں کو حال ہی میں گرفتار کیا گیا ہے ۔
ایک سرکاری بیان میں کل بتایا گیا کہ گرفتار کئے گئے انتہا پسندوں میں کے پي ایل ٹي کے پانچ، این ڈی ایف بی (ایس) کے چار اور ایچ ایس یو ایل ایف کے دو جنگجو شامل ہیں۔ گرفتار ہونے والے باغیوں کے پاس سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔