سید عباس عراقچی نے کہا امریکہ ماضی کی طرح اب بھی ایران کا دشمن ہے

اسلامی جمہوری ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ ماضی کی طرح اب بھی ایران کا دشمن ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق سید عباس amricaعراقچی نے جمعرات کے دن مشہد مقدس میں صوبہ خراسان رضوی کی سیاسی اور ثقافتی شخصیات سے ملاقات میں کہا کہ امریکہ ماضی کی طرح اب بھی ایران کا دشمن ہے اور امریکیوں نے مشترکہ جامع ایکشن پلان میں درج مراعات خوشی کے ساتھ نہیں دی ہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ایران نے طاقت کے ذریعے یہ مراعات حاصل کی ہیں جو کہ ایرانی قوم کا حق ہے۔ سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ مغرب والے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں اور وہ اس سلسلے میں وعدہ خلافی اور خباثت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں موجود انتہا پسند گروہ اور لابیاں، صیہونی حکومت اور سعودی عرب ایٹمی مذاکرات کے مخالف تھے۔ ان سب نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کی روک تھام کی کوشش کی، لیکن ان کو کامیابی حاصل نہ ہوئی اور آج وہ کوشش کر رہے ہیں کہ ایران مشترکہ جامع ایکشن پلان کی مراعات سے کم سے کم فائدہ اٹھا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *