کا وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے افتتاح کیا
لکھنؤ(نامہ نگار)۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ریاستی اسمبلی کی نئے انداز کی ویب سائٹ کا آج افتتاح کیا۔ اس طرح ریاستی اسمبلی ملک کی پہلی اسمبلی ہوگی جس کے پورٹل کا اس طرح سے ڈجیٹلائزیشن کیا گیا ہے۔ پورٹل کی خصوصیت یہ ہے کہ اسکا اپنا سرچ انجن ہوگا جس میں ورڈ کو سرچ کے لائق بنایا گیا ہے صرف کاغذات کو اسکین نہیںکیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اسمبلی کے راج شری پرشوتم داس ٹنڈن ہال میں اسمبلی کی پچیس برس کی کارروائیوں کے تفصیلی ڈجیٹلائیزیشن عمل کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پچیس برس کی اسمبلی کی کارروائی آن لائن ہونا بڑی کامیابی ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ایوان کیکارروائی کی مکمل معلومات حاصل کرنکے کےلئے یہ کثیر لسانی پورٹ فولیو ہے۔ اس عمل سے منتخب ارکان کے ذریعے کارروائی کی تلاش اور دوبارہ حاصل کرنے والی طویل مدت سے اب نجات ملے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس نظام سے پورے ملک کے تحقیق سے وابستہ طلباء کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
اسمبلی کے اسپیکر ماتا پرساد پانڈے نے کہا کہ سیمانٹک بٹس ڈجیٹائزیشن ایک جدید ٹیکنالوجی ہے اور اس نظام سے عام لوگ بھی گھر بیٹھے اپنے رکن اسمبلی کے متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے۔ اس موقع پر وزیر پارلیمانی امور محمد اعظم خاں نے کہا کہ اس نظام سے اسمبلی سکریٹریٹ کے سبھی منتخب ارکان کو گذشتہ کارروائی کے آڈیو اور ویڈیو کی شکل میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل ہوگی۔ اسکے علاوہ وہ کم وقت میں ایوان سے اچھے بہتر سوالپوچھ سکیں گے۔اس نظام سے محفوظ چھیڑ چھاڑ سے بری معلومات حاصل ہو سکے گی جس سے اسمبلی کی کار گذاری مہں بہتری اور صحت مند بحث ممکن ہو سکے گی۔
اسمبلی کے پرنسپل سکریٹری پردیپ دوبے نے بتایا کہ اس نظام سے پوری دنیا کے کسی بھی حصے میں موجود عام آدمی کو اسمبلی سے متعلق اہم معلومات حاصل ہو سکیں گی۔ اسکے ساتھ ہی جاننے میں بھی مدد ملے گی کہ منتخب رکن اسمبلی ایوان میں کیا بحث کر رہے ہیں۔ یہ سب اب چند بٹن دبا کر ممکن ہو سکے گا۔یہ ٹیکنالوجی کے ذریعے جمہوری کی اصل مضبوطی ہے۔ اس عمل کو حیدر آباد کی سیمانٹک بٹس اور پرسسٹینٹ سسٹمس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے تعاون سے ممکن کیا جا سکا ہے۔ اس موقع پر ریاست متعدد وزراء اور تمام پارٹیوں کے ارکان موجود تھے۔