بیتول: مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع کے جھلار تھانہ علاقہ میں تاپتی ندی کے بارہ لنگ گھاٹ سے بہے ایک نوجوان کی لاش پولیس نے برآمد کرلی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق تقریباً تیس گھنٹہ کی کوشش کے بعد 25 سالہ کھنڈیل وال کی لاش حادثہ کے مقام سے چار کلومیٹر دور سراؤگاؤں کے نزدیک ملی۔ یہ نوجوان 15 اگست کو تاپتی ندی میں مذہبی مقام بارہ لنگ ساحل پر ساون سوموار کے موقع پر پوجا پاٹھ کرنے آیا تھا تبھی نہانے کے دوران وہ بہہ گیا وہ بیتول کے ممبر اسمبلی ہمنت کھنڈیلوال کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ہے ۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع ہسپتال بھیج دیا ہے