ملاپورم:ممتاز اسکرپٹ رائٹر ٹی اے رزاق کا کوچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال ہوگیا ہے ۔
وہ پچھلے کئی ہفتہ سے جگر کی بیماری میں مبتلا تھے اور کل رات 58 سال کی عمر میں ان کی وفات ہوگئی۔
ان کی موت اس وقت ہوئی جب ریاست کے فلمی برادری بشمول چوٹی کے اداکار ہدایت کار اور پلے بیک سنگر رزاق سمیت بیمار پڑے ہوئے فنکاروں کی مدد کے لئے کل رات کوذی کوڈ میں ”موہنم” کے نام سے اسٹار نائٹ منارہے تھے ۔
مسٹر رزاق نے ملیالم فلم ”دشتولوکم” سے اپنے کیریر کا آغاز کیا ہے جسے 1991 میں کمل نے ڈائرکٹ کیا تھا انہوں نے 30 سے زیادہ فلموں کے لئے کام کیا۔
کناکی ناؤ کے لئے انہیں 1996 میں ریاست کی بہترین کہانی ا ور اسکرین پلے کا ایوارڈ ملا تھا۔
ان کی نماز جنازہ کنڈوتی تراکل کی جامع مسجد میں ہوگی۔ اداکار سموئی سمیت مشہور اداکاروں اور ہدایت کاروں نیز دیگر فلمی شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعلی پنارائی وجاین نے کہا کہ ان کی موت ملایالم فلمی صنعت کے لئے بہٹ بڑا نقصان ہے ۔