غاصب صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے جنین کے محلے یعبد میں فلسطینیوں کے گھروں پر بلا اشتعال آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی دم گھٹنے کی کیفیت سے دوچار ہو گئے۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے کم سے کم چار فلسطینیوں کو اغوا بھی کرلیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرقی بیت المقدس کے علاقے بلدہ قدیم میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ چھڑپوں میں کم سے کم تین فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
مسجد الاقصی پر صیہونی آباد کاروں کے حملوں کے بعد سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے جسے تیسری تحریک انتفاضہ کا نام دیا گیا ہے۔
یکم اکتوبر دوہزار پندرہ سے جاری ان جھڑپوں میں دو سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں متعدد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔