جونپور: شرمجیوی بم دھماکے معاملہ میں سزائے موت یافتہ دہشت گرد عالمگیر عرف رونی کو کل سخت سیکورٹی کے درمیان سنٹرل جیل نینی ۔الہ آباد بھیجا گیا۔
جیل سپرنٹنڈنٹ شیلیندر میتری نے آج یہاں بتایا کہ سزائے موت سزا یافتہ ملزم دہشت گرد رونی کے بارے میں ساری رسمی کارروائی پوری کرنے کے بعد کل اسے یہاں سے سخت سیکورٹی کے درمیان نینی جیل بھیج دیا گیا۔ رونی کو گزشتہ 30 جولائی کو ضلع کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (فرسٹ کلاس)بدھی رام یادو نے پھانسی کی سزا اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
اس معاملہ کے تین دیگر ملزم دہشت گرد عبیدالرحمان، نافق الوشواس اور ہلال الدین عرف ہلال کا فیصلہ 20 اگست کو ہونا ہے ۔ عبیدرالرحمان اس وقت جونپور جیل میں ہے جبکہ نافیق الوشواس اورہلال الدن ایک دیگر معاملہ میں آندھرا پردیش گئے ہیں۔ انہیں 20 اگست کو جونپور میں پیش ہونا ہے ۔
خیال رہے کہ پٹنہ سے روانہ ہوکر نئی دہلی تک جانے والی شرمجیو ی ایکسپریس ٹرین میں 28 جولائی 2005 کو ضلع کے سنگرامؤ اور کوئری پورا سٹیشنوں کے درمیان ہری ہر پو ریلوے کراسنگ پر زبردست بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 14 افراد ہلاک اور تقریبا 90 افراد زخمی ہوئے تھے ۔