لکھنؤ: بھارتیہ جنتا پارٹی:میں شامل ہونے والے نئے رہنما سوامی پرساد موریہ کے خلاف اترپردیش پولیس نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کی ہے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ رات مسٹر موریہ اور ان کے حامیوں کے ایک جلوس نکالنے کی وجہ سے شہر میں شدید جام کی صورت حال کے بعد مسٹر موریہ اور ان کے 500حامیوں کے خلاف حضرت گنج پولیس تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی۔مسٹر موریہ بی ایس پی کے سابق رہنما ہیں جنہوں نے 8اگست کو بی جے پی میں آنے کے بعد کل پہلی بارلکھنؤکا دورہ کیا تھا۔قبل ازیں شہر کی پولیس نے گزشتہ ہفتے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت شہر میں جلوس نکالنے پر ایسی ہی ایک ایف آئی آر مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور اپنا دل کے رکن پارلیمنٹ انوپریا پٹیل کے خلاف بھی درج کی تھی ۔