میرٹھ: اترپردیش میں میرتھ کے سردھنا علاقہ میں انتخابی دشمنی کی وجہ سے کچھ لوگوں نے ایک شخص کو گولی مارکر قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ میرٹھ کے سردھنا علاقہ میں گڑھی دبتھوآ کے رہنے والے کسم ویر (40) کو گاؤں کے ہی اجے ، وشال اور اوم پال وغیرہ نے اس وقت گولی ماردی جب وہ اپنے گھر کے دروازہے پر کھڑا تھا۔ گولی لگنے سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ یہ قتل انتخابی رنجش کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے ۔واردات کو انجام دینے کے بعد قاتل فرار ہوگئے ۔ پولیس انہیں تلاش کررہی ہے ۔