بین الاقوامی: آل خلیفہ کے حکم سے جامع مسجد الخیف کے امام جمعہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
نیوز چینل عیون الخلیج کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ آل خلیفہ کے حکم سے جامع مسجد الخیف کے پیش نماز کو گرفتار کرکے پولیس مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔
انہیں بحرین کے شہر دراز میں نامور شیعہ عالم دین شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کے خلاف لوگوں کو دھرنے کی دعوت دینے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ان کے علاوہ نامور علماء سید محسن الفریقی، شیخ فاضل الزاکی اور شیخ علی نامی کو بھی پولیس مرکز بلاکر پوچھ گچھ کی گئی ہے ان افراد کو شہر حمد الکائن میں پولیس ہیڈ کوارٹر طلب کیا گیا ہے۔
ادھر شہر حمد میں بھی جمعیت اسلامی الوفاق کے رہنما خلیل المرزوق اور بحرین کے سابق ممبر پارلیمنٹ علی العشیری کو بھی پوچھ گچھ کیلئے پولیس سینٹر طلب کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بحرین کے حکمرانوں نے اس ملک کے نامور شیعہ عالم دین شیخ عیسی قاسم کی بحرینی شہریت منسوخ کردی جس کے بعد سے بحرین کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت احتجاج کرنے والوں پر تشدد کررہی ہے۔