شاہ رخ خان نے لئے ” کسوٹی زندگی کی ” کے پروموشن کےاتنے کروڑ روپے

 بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ٹی وی کے مشہور سیریل کسوٹی زندگی کے دوسرے ایڈیشن کے پروموشن کے لئے آٹھ کروڑ روپے بطور فیس لئے ہیں۔

بالی وڈ فلمساز ایکتا کپور اپنے سپر ہٹ ٹی وی سیریل کسوٹی زندگی کو ایک نئے انداز میں دوبارہ ٹی وی پر لارہی ہیں۔ اس سیریل کے لئے ایکتا کوئی کسر باقی نہیں رکھنا چاہتیں۔ اس لئے انہوں نے شاہ رخ خان کو اس کے پروموشن کی ذمہ داری سونپی ہے۔ شاہ اور ایکتا کے پروموشن کا ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آچکا ہے جسے ناظرین کافی پسند کررہے ہیں۔

 

شاہ رخ نے ایکتا کے سیریل کسوٹی زندگی کی اسٹار کاسٹ کو متعارف کرانے کے لئے نیریشن دیا تھا۔ ایکتا کپور کا یہ سیریل اگلے مہینے شروع ہونے والا ہے۔اس شو میں شاہ رخ کا کام تین ایپی سوڈ کے لئے ہوگا۔ اس دوران وہ سیریل کے کرداروں کو ناظرین سے متعارف کرائیں گے۔ کہا جارہا ہے کہ شو کے پروموشن کے لئے شاہ رخ نے آٹھ کروڑ روپے لئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *