مظفرنگر: اترپردیش میں مظفرنگر کے میراپور علاقے میں ایک شخص نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں اپنے والد کا دھاردار ہتھیار سے قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ جمعہ کی شام میراپور علاقے کے سکندرپر گاؤں میں نعمان اور اس کے 60 سالہ والد سلیمان کے درمیان کہا سنی ہو گئی۔ بات بڑھنے پر نعمان نے دھاردار ہتھیار سے سلیمان پر حملہ کر دیا، جس سے اس کی موت ہو گئی۔ نعمان کو شک تھا کہ اس کی بیوی کے ساتھ والد کے ناجائز تعلقات ہیں۔
اس درمیان میر اپور تھانہ انچارج منوج چودھری نے بتایا کہ ملزم بیٹے کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے قتل میں استعمال ہتھیار برآمد کر اسے جیل بھیج دیاگیاہے ۔