پتہ لگانے کیلئے امریکہ پہنچی ایس آئی ٹی
نئی دہلی : کانگریسی لیڈر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت کی الجھی گتھی سلجھانے کے لئے ایس آئی ٹی اب امریکی ایجنسی ایف بی آئی کی مدد
ینے کیلئے گئی ہے ۔ سنندا پشکر کی موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے قائم اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم امریکہ پہنچی ہے۔
ایس آئی ٹی سنندا کی موت سے متعلق اہم ثبوتوں اور وسرا کے ساتھ امریکہ گئی ہے۔ واضح رہے کہ اب تک یہ پتہ لگایا نہیں جا سکا ہے کہ سنندا کی موت کس زہر کی وجہ سے ہوئی تھی ۔ ہندوستان میں اب تک اس کا پتہ نہیں لگ سکا ہے۔
وہیں ایک مرتبہ پھر وزارت داخلہ کی جانب سے سی بی آئی کی سی ایف ایس ایل لیب کو سنندا پشکر، ششی تھرور اور کیس سے وابستہ دیگر لوگوں کے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دوسرے سامانوں کی رپورٹ جلد سے جلد ایس آئی ٹی کو سونپنے کے لئے ریمائنڈر بھیجا گیا ہے۔ اس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی طے کیا جائے گا کہ ششی تھرور کا پالی گراف ٹیسٹ ہوگا یا نہیں ہوگا۔