ممبئی:گوالیار سے تقریباً 45 کلو میٹر دور گرام بیہٹ میں شری مرکند پانڈے کے یہاں تان سین کی پیدائش ہوئی۔ تان سین کا اصلی نام رمتانو پانڈے تھا۔ان کے باپ گوالیار میں مندر کے پجاری تھے ۔
کہتے ہیں شری مرکند پانڈے کے یہاں کئی بچوں کی ولادت ہوئی لیکن قحط سازی کی وجہ سے وہ زندہ نہیں رہ پائے ۔ اس سے مایوس ہوکر مرکنڈ پانڈے صوفی سنت محمد غوث کی پناہ میں گئے اور ان سے اولاد کے لئے دعا کرائی۔ ان کی دعا رنگ لائی اور 1486 میں ایک لڑکے کی پیدائش ہوئی جو آگے چل کر تان سین کے نام سے مشہور ہوا۔
تان سین کی بیوی کا نام حسینی تھا۔ وہ رانی مرگنینی کی داسی تھیں۔ تان سین کے چار بیٹے ، سرت سین، شرت سین ، ترنگ سین اور ولاس خان تھے جبکہ ان کے یہاں ایک بیٹی کی بھی پیدائش ہوئی جس کا نام سرسوتی تھا۔ تان سین کے تمام بچے بھی موسیقار تھے ۔