شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے تعلقات میں بہتری کے بعد اپنا وقت تبدیل کر لیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے تعلقات میں بہتری کے بعد اپنا وقت تبدیل کرلیا۔ وقت تبدیلی کا فیصلہ دونوں ملکوں کے سربراہوں کی ملاقات میں کیا گیا۔
شمالی کوریا نے اپنی گھڑیاں آدھا گھنٹہ آگے کرلی ہیں جب کہ اب تک شمالی کوریا، جاپان اورجنوبی کوریا سے آدھا گھنٹہ پیچھے چل رہا تھا۔
شمالی کوریا کی جانب سے گھڑیاں آگے کرنے کا مقصد دونوں ممالک میں فاصلوں کو کم کرنے سمیت اچھے تعلقات کی علامت قرار دیا جارہا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سے ملاقات کا مقام اور تاریخ طے کر لی ہے، جس کا جلد اعلان کر دیا جائے گا