وجے مالیا اور بابا رام دیو سے متاثر کردار ادا کریں گے گوندا

ممبئی : بالی ووڈ اداکار گووندا اپنی آنے والی فلم رنگیلا راجہ میں وجے مالیا اور بابا رام دیو سے متاثرکردار نبھاتے نظر آئیں گے ۔

سینٹرل فلم سرٹیفکیشن بورڈ (سی ایف بی سی) کے سابق صد اور فلم ہدایت کار پہلاج نہلانی ، گوندا کو لے کر فلم رنگیلا راجہ بنانے جارہے ہیں جس کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے ۔ پہلاج نہلانی نے گووندا کے ساتھ الزام، شعلہ اور شبنم اور آنکھیں جیسی سپر ہٹ فلمیں بنائی ہیں۔

گووندا ، رنگیلا راجہ میں ڈبل رول میں نظر آئیں گے ۔ اس فلم میں وہ چار مختلف کرداروں کے رول میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ فلم کے دو کردار اصل زندگی میں بابا رام دیو اور وجے مالیا سے متاثر ہوں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *