نائجیریا میں اسلامی تحریک کے فعال رکن”یوسف حمزه” نے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ زکزکی طبیعت نہایت نازک ہوچکی ہے اب وہ چل بھی نہیں سکتے ہیں۔
واضح رہے نائیجیرین فوج نے شیخ زکزکی کے گھر پر حملہ کرکے انہیں سخت زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔ علامہ کئی مہینوں سے بے جرم و خطا جیل میں پابند سلاسل ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ان کی طبیعت ناساز گار ہے، نیجر حکمران عوام کی جانب سے بارہا مظاہروں اور ان کی رہائی کے مطالبوں کے باوجود کوئی مثبت قدم نہیں اٹھا رہے۔