انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے غیر مناسب رویے کی روک تھام کے لیے آئی سی سی کھلاڑیوں کے ضابطہ اخلاق پر وسیع پیمانے پر ریویو کریں گے۔
آئی سی سی کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب آسٹریلیا کے تین کھلاڑی بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پکڑے گئے۔
رچرڈسن نے جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ’جو کیپ ٹاؤن میں ہوا اس سے صاف ظاہر ہے کہ اس حوالے سے اقدامات الد لینے کی ضرورت ہے۔‘