لکھنؤ: راجیہ سبھا انتخابات میں واحد سیٹ پر شکست سے تلملائی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے الزام لگایا ہے کہ اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اقتدارکی طاقت کا بے جا استعمال کرکے پارٹی کے دلت امیدوار کو ایوان بالا کی دہلیز سے بڑھنے کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔
بی ایس پی کے جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے کل دیر رات پولنگ کے نتائج آنے کے بعد کہا کہ دلت امیدوار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو شکست دینے کے لیے بی جے پی نے سرکاری مشنری کا بے جا استعمال کیا۔ دولت اور اقتدارکی طاقت کی بدولت بی جے پی اپنے منصوبوں میں کامیاب رہی۔
Pages: 1 2