اوپر موجود تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ کونسی شخصیت ہے جس کو پاکستان میں بھی کروڑوں افراد پہچانتے ہیں اور لاکھوں پسند بھی کرتے ہوں گے؟
ویسے یہ اشارہ دے سکتے ہیں کہ یہ ایک بولی وڈ اسٹار ہیں تو اب بتائیں کہ کیا آپ پہچان سکتے ہیں؟
اگر نہیں تو جان لیں کہ یہ مقبول اداکار ہریتھک روشن ہیں جو اپنی نئی فلم ‘سپر 30 ‘ کے لیے یہ بہروپ بدلے ہوئے ہیں۔
اس فلم میں ہریتھک روشن ایک ریاضی دان آنند کمار کا کردار ادا کررہے ہیں اور یہ تصاویر جے پور میں فلم کے سیٹس کی ہیں جو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئیں۔
https://twitter.com/Super30FilmFC/status/965603071165378560
ان تصاویر میں ہریتھک روشن کو عام سے کپڑوں میں سائیکل پر سوار دیکھا جاسکتا ہے اور وہ پاپڑ فروخت کررہے ہیں۔
ہریتھک روشن کی یہ فلم اصل زندگی پر مبنی کہانی ہے جو ایک ریاضی کے ماہر آنند کمار کے گرد گھومتی ہے جنھوں نے 30 غریب مگر قابل طالبعلموں کو ایک اعلیٰ تعلیمی ادارے کے داخلہ امتحان میں کامیابی دلائی۔
اس فلم میں ہریتھک روشن کے 30 ہونہار طالب علموں کے لیے بھارت بھر کے 15 ہزار نوجوانوں کے اوڈیشن کیے گئے تھے، فلم کی ہیروئن کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا، گزشتہ دنوں یہ خبر آئی تھی کہ ہریتھک روشن اس فلم میں خود سے کئی سال چھوٹی اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو اپنی ہیروئن بنانا چاہتے ہیں، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔