نئے سال 2018 کا پہلا چاند گرہن شام چھ بج کر 21 منٹ پر شروع ہوا جس کے گواہ دنیا کے بیشتر ممالک سمیت پورے ہندوستان کے لوگ بنے۔ علم فلکیات کے مطابق آج جیسا مکمل چاند گرہن 100 سے بھی زیادہ سالوں کے بعد ہو رہا ہے اور یہ اس سال کا پہلا چاند گرہن ہے، جس کی شروعات جزوی طورپر پانچ بج کر 18 منٹ پر شروع ہوا اور دیر شام آٹھ بج کر 42 منٹ تک برقرار رہا۔آئیے دیکھتے ہیں دنیا بھر میں چاند گرہن کا نظارہ کیسا رہا۔