کالم نگار : ظفر آغا
یہ ذکر ہے سن 1980 کی دہائی کے شروعاتی دور کا۔ اس وقت کا ہندوستان ہی کیا، دنیا ہی الگ تھی۔ اندرا گاندھی اپنے جاہ وجلال کے ساتھ اقتدار میں تھیں ۔ ادھر سابق سوویت یونین کی فوجیں افغانستان میں داخل ہوچکی تھیں ۔
ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے لبنان کے شہر بیروت میں فلسطینی پناہ گزین ٹھکانوں پر اندھا دھند بمباری شروع کردی تھی۔ فلسطین حریت تحریک کے روح رواں یاسر عرافات اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کر رہے تھے لیکن گھٹنے ٹیکنے کو تیار نہیں تھے۔ کچھ دنوں بعد بیروت پر اسرائیلی بمباری ختم ہوگئی اور سال بھر کے اندر ہندوستان میں نان الائنڈ ممالک کی ایک کانفرنس ہوئی۔