لاری سے ٹکرانے کے بعد پرائیویٹ ٹراویلس کی بس میں آگ۔ 30مسافرجھلسے

lariحیدرآباد:آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کی لاری کو ٹکر کے بعد بس میں آگ لگ گئی ۔ اس حادثہ میں 30مسافرجھلس گئے ۔

حادثہ کے بعد انجن میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ بس جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگئی ۔ اس حادثہ میں 30مسافرجھلس گئے ۔بس کے ایمرجنسی دروازہ سے مسافروں کو باہر نکالا گیا ۔

جھلسے ہوئے افراد کو علاج کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔ یہ حادثہ پرکاشم ضلع کے اولوا پاڈو منڈل کے ویرے پلی کے قریب پیش آیا ۔

یہ بس حیدرآباد سے چینئی جارہی تھی ۔ بس میں مسافروں کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا ۔بس کی ٹکر کے بعد لاری الٹ گئی اور اس کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا ۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکار وہاں پہونچے اور آگ پر قابو پایا ۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ بس اور لاری ڈرائیور اس حادثہ کیلئے ذمہ دار ہے ۔ کیونکہ ایک دوسرے کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *