نئی دہلی۔ یکم مئی سے گاڑیوں میں لال بتی کے استعمال پر پابندی ، وزیر اعظم کو بھی اجازت نہیں ہوگی۔ مرکزی حکومت نے ‘وی آئی پی کلچر’ کو ختم کرنے کے مقصد سے وزراء اور اعلی حکام کی گاڑیوں پر لال بتی لگانے کے بندوبست کو یکم مئی سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گيا۔ میٹنگ کے بعد سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے بتایا کہ کوئی وزیر یا سینئر افسر لال بتی کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔ ایمرجنسی خدمات کی گاڑیاں جیسے ایمبولینس، پولس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں پر نیلے رنگ کی بتی استعمال کی جا سکے گی۔
ایسا دیکھا گیا ہے کہ لال بتی والی گاڑیوں کے گزرنے سے پہلے ہی پولیس اور سلامتی دستے سڑکوں پر عام لوگوں کی نقل و حرکت بند کر دیتے ہیں اور ان کے گزرنے کے بعد ہی عام لوگوں کو آمد و رفت کی اجازت دی جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے کئی بار شدید بیمار لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
https://www.naqeebnews.com