اقوام متحدہ۔ عراق اور شام سے ہتھیاروں کا خاتمہ کرنے میں 50 سال کا عرصہ لگے گا۔ اقوام متحدہ نے آج کہا کہ عراق اور شام سے بارودی سرنگوں، دیسی بموں اور دیگر فعال بموں کوہٹانے میں 40 سے 50 سال کا عرصہ لگے گا۔
اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی ‘مائن ایکشن سروس’ کی ڈائریکٹراگنیس ماركیلو نے کہا، “ہمیں یہاں دہائیوں تک کام کرنا ہوگا جیسا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ میں ابھی تک کچھ فعال بم یہاں وہاں پائے جاتے ہیں.”
‘بین الاقوامی مائن اویئرنیس ڈے’ کے موقع پر انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کے دفتر کا اندازہ ہے کہ عراق میں اسلامک اسٹیٹ شدت پسند گروپوں کے قبضے سے آزاد کرائے گئے علاقوں کی صفائی کے لئے 17 کروڑ ڈالر سے 18 کروڑ ڈالر کے اخراجات آئیں گے۔
محترمہ ماركیلو نے کہا کہ اس اعداد و شمار میں موصل کے تحفظ کے لئے سالانہ 5 کروڑ ڈالر کی رقم بھی شامل ہے۔ غور طلب ہے کہ موصل پر اب بھی جزوی طور پر اسلامک اسٹیٹ گروپ کا قبضہ ہے۔