دہلی۔ عائشہ عزیز سولہ برس کی عمر میں ملک کی سب سے کم عمر کی اسٹوڈنٹ پائلٹ بن گئیں۔ محض 16 سال کی عمر میں ملک کی سب سے کم عمر پائلٹ بننے والی عائشہ عزیز کو اب جلدہی کمرشیل پائلٹ کا لائسنس ملنے والا ہے اور جلد ہی وہ مسافر طیاروں کو اڑاپائیں گي۔عائشہ کو 2011 میں اسٹوڈنٹ پائلٹ کا لائسنس ملا تھا۔ ٹائمس نیوز نیٹ ورک کی ایک رپورٹ کے مطابق ورلي کے ایک تاجر کی بیٹی عائشہ نے آپ خواب کو پورا کرنے کے لئے کافی جدوجہد کی۔ ‘سب سے پہلے اپنے والدین کو بٹھا کر ہوائی جہاز اڑانے کا اس کا تجربہ بھی کافی شاندار رہا۔
ممبئی فلائنگکلب سے گزشتہ سال ہوا بازی میں گریجویٹ عزیز کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کے دوران انہوں نے ایک انجن والے ہوائی جہاز کو 200 گھنٹوں تک اڑایا ہے۔ عائشہ عزیز اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے والد عبد العزیز کو دیتی ہیں۔ عائشہ جب چھوٹی تھیں ، تو وہ اپنی ماں کے ساتھ سری نگر کا ہوائی سفر کرتی تھیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ‘میں پائلٹوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوتی تھی، وہ مجھے اپنی طرف متوجہ کرتے تھے۔ جیسے جیسے میں بڑی ہوئی پائلٹوں کے تئیں میرے ذہن میں عزت بڑھتی گئی اور آخر کار میں نے ممبئی فلائنگ کلب میں داخلہ لے لیا۔
www.naqeebnews.com