نئی دہلی۔ ہند ۔ نیپال سرحد پر کل فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک نیپالی شہری کی موت کی اطلاع کے بعد سشستر سیما بل (ایس ایس بی) نے تحقیقات شروع کر دی ہے اور نیپال حکومت سے مذکورہ شہری کی پوسٹ مارٹم اور فارنسک رپورٹیں دینے کی درخواست کی گئی ہے۔
سرکاری اطلاع کے مطابق کل کے اس واقعہ کے بعد نیپال کے كچن پور اور اترپردیش میں اترپردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع کے افسران کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں سرحد پر امن وقانون برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ وزارت خارجہ نے آج یہاں بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعہ کی ایس ایس بی نے تحقیقات شروع کی ہے۔ حکومت نے سفارتی ذریعے سے نیپال حکومت سے نیپال شہری کی لاش کی پوسٹ مارٹم اور فارنسک رپورٹیں دینے کی درخواست کی ہے۔
بھارت نیپال سرحد پر ایک دن پہلے فائرنگ میں نیپالی نوجوان کی موت ہو جانے کے بعد آج دونوں ممالک میں ماحول کشیدہ رہا۔ یہ فائرنگ مبینہ طور پر ہند نیپال سرحد پر نیپال کے لوگوں کی طرف سے کئے جا رہے ناجایز قبضہ سے پیدا ہوئے تنازعہ کے بعد ہوئی تھی۔
ہند نیپال سرحد کے سنولی میں آج صبح نیپال کے سینکڑوں لوگوں کی بھیڑ نے ہاتھ میں بینر لے کر ہندستان مخالف نعرے لگائے۔ اس دوران سرحد پر آمدورفت میں خلل پڑا۔ لکھیم پور کھیری میں بھی ماحول کافی کشیدہ رہا۔ مشتعل ہجوم نے نیپال میں ہندوستانی سرحد سے ملحق كیلالي، گوري پھنٹا، كچن پور علاقوں میں ہندستانی شہریوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور درجنو گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا۔ بھیرهوا میں ہندستانی ٹرکوں پر پتھراؤ کے ساتھ بڑھنی اور کرشنا نگر میں ایس ایس بی کی مخالفت میں مظاہرہ بھی کیا گیا۔