نئی دہلی : بی جے پی ایم پی نے مسلمانوں کے تعلق سے انتہائی متنازع بیان دیا ہے۔ ممبرپارلیمنٹ پرویش ورما کا کہنا ہے کہ مسلمانوں نے بی جے پی کبھی ووٹ نہیں دیا اور نہ ہی کبھی دیں گے ، کیوںکہ بی جے پی ایک محب وطن پارٹی ہے۔ یہی نہیں ستیش ورما نے یہ بھی کہا کہ آخردہشت گرد مسلمان ہی کیوں ہوتا ہے۔
مغربی دہلی سے ممبر پارلیمنٹ پرویش ورما نے کہا کہ مسلمانوں نے نہ کبھی بی جے پی کو ووٹ دیا ہے اور نہ ہی کبھی ووٹ دیں گے ، کیونکہ بی جے پی ایک محب وطن پارٹی ہے۔رام مندر کے معاملے پر بولتے ہوئے ورما نے کہا کہ رام مندر ضرور بن کر رہے گا اور اس کو بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے۔
ستیش ورما نے سبھی حدیں پار کرتے ہوئے یہاں تک کہا کہ آخر ہر دہشت گرد مسلمان ہی کیوں ہوتا ہے؟۔ خیال رہے کہ ستیش ورما مغربی دہلی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ وہ آنجہانی بی جے پی لیڈر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی صاحب سنگھ ورما کے بیٹے ہیں۔