عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے تین بم دھماکوں میں چھے افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہوئے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی بغداد حسینیہ راشدیہ کے قریب ہونے والے دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور چھے زخمی ہوئے۔ شمالی بغداد کے ایک اور علاقے تاجی میں ہونے والے دھماکے میں تین افراد کے شہید اور آٹھ کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
ایک اور بم دھماکہ جنوبی بغداد کے علاقے عرب جبور میں ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ۔ تاحال کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم عراقی حکام ، دہشت گرد گروہ داعش کو ایسے حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔