اجمیر:راجستھان میں ساری دنیا میں مشہور اجمیر شریف درگاہ کے تہہ خانے میں واقعہ بابا فرید کا چلہ آج صبح کھول دیا گیا۔سال میں ایک بار محرم کے مہینے میں کھلنے والا یہ چلہ عقیدت مندوں کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے اور اس کے کھلتے ہی عقیدت مند چلہ کی زیارت کرتے ہیں۔یہاں صرف عطر ااور گلاب ہی پیش کئے جاتے ہیں۔بابا فرید 800سال پہلے خواجہ معین الدین حسن چشتی کے ساتھ اجمیر آئے تھے اور اللہ کی عبادت کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ چلہ محرم کی چار تاریخ کو کھولہ جاتا ہے اور سات تاریخ کو بند کردیا جاتا ہے سات تاریخ کو مہندی کی رسم ہوگی اور جلوس نکالا جائے گا ۔کل شہرمیں ہوئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے وہاں ٹھہرے عقیدت مندوں کو سہولیات کی کمی کے پیش نظر پریشانی کاسامنا کرنا پڑا ۔