حیدرآباد:شہر حیدرآباد میں ڈرگس کے بین الاقوامی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔
نارکوٹک کنٹرول بیورو نے بنگلورو میں 45کروڑ روپئے مالیت کا گانجہ اور 1.23 کروڑ روپئے کی نقد رقم ضبط کی ۔ نارکوٹک بیورو نے اس سلسلہ میں سائنسداں وینکٹ رمنا ‘ اس کی بیوی کے علاوہ رویندر کمار کو گرفتار کرلیا ۔ شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ آئی ڈی اے بولارم میں نشہ آور اشیا کی تیاری کی جارہی تھی ۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بنگلورو اور حیدرآباد میں گزشتہ تین دنوں کے دوران یہ مشترکہ کارروائی کی ۔ وینکٹ رمنا کو 30 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اس کے ایک اور ساتھی شنکر کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ نارکوٹک بیورو کے افسروں کو وینکٹ کے مکان میں مزید نشہ آور شئے برآمد ہوئی ۔ نارکوٹک بیورو کے ذرائع نے بتایا کہ اس معاملہ میں مزید افراد ملوث ہوسکتے ہیں۔