نئی دہلی:ہندوستان، افغانستان، بھوٹان اور بنگلہ دیش کے بعد اب سری لنکا نے بھی جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک) کے سربراہی اجلاس میں حصہ نہیں لینے کا اعلان کیا ہے ۔واضح رہے کہ سارک کی 19 واں سربراہی کانفرنس 9 اور 10 نومبر کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والا ہے لیکن اڑی حملے کے بعد موجودہ ماحول کو دیکھتے ہوئے ہندوستان نے اس میں شامل نہیں ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ اب تک سارک کے آٹھ میں سے پانچ رکن ممالک نے اسلام آباد کانفرنس میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے ۔ ہندوستان نے سب سے پہلے اس سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار کیا تھا۔ یہ فیصلہ کرکے ہندوستان نے جموں و کشمیر کے اڑي میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان پر سفارتی دباؤ بنانے کی کوشش کی تھی۔ سری لنکا کی وزارت خارجہ نے آج اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہاکہ “سری لنکا کو اس بات پرافسوس ہے کہ موجودہ ماحول اسلام آباد میں 9 اور 10 نومبر کو ہونے والی 19 ویں سارک سربراہی کانفرنس کے انعقاد کے لئے مناسب نہیں ہے ۔