پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں ہیں؛ سلمان

کہا : دہشت گرد اور فنکار میں فرق ہوتا ہے

NEW DELHI, SEP 30 (UNI)-Bollywood Actor Salman Khan addressing a press conference during the launch of Diamond Jewellery, in New Delhi on Friday.UNI PHOTO-90u

بالی ووڈ کے معروف فلم ساز جوہر کے بعد اب سلمان خان نے بھی پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اور فنکاروں میں فرق ہوتا ہے۔ دبنگ خان نے ہندوستان کی فوجی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فوج کی کارروائی عمل کا ردعمل تھا، لیکن پاکستانی فنکار ویزا لے کر ہندوستان آئے ہیں۔
سلمان خان نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی تنقید کی اور کہا کہ دہشت گرد اور فنکار میں فرق ہوتا ہے۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق سلمان خان نے اس سلسلہ میں گزشتہ روز ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے سے ملاقات بھی کی ۔ سلمان نے راج ٹھاکرے سے اپیل کی کہ وہ کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کے ریلیز ہونے دینے کی اپیل کی ۔اس فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *